کمپنی کا عمومی جائزہ

جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اب تریسٹھ ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔ چھ دہائیوں سے اس کی شاندار کارکردگی،اس کے بنیادی اقدار، یعنی ؛ ٹیم ورک، دیانت، جوش لگن، جذبہ،اتفاق،سے جڑی ہوئی ہے۔  

1953 میں اپنیقیام کے بعد، جوبلی جنرل نے انشورنس کی صنعت میں جدید مصنوعات اور نئے اقدامات شروع کرکے ایک نمایاں کمپنی کے طور پر اپنی موجودگی کو برقرار رکھا ہے۔ اور اس شعبے کی سب سے معروف اور قابل اعتبار اور روشن نام کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ پائیدار ترقی اور ارتقاء نے جوبلی انشورنس کو مجموعی پریمیم اور مالیاتی بنیاد کے لحاظ سے پاکستان کی "تین بڑی" انشورنس کمپنیوں میں سے ایک کے طور قائم رکھا۔

جوبلی جنرل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے۔ اس کے بڑے حصص دار( شئیر ہولڈرز) میں آغا خان اسپتال اور میڈیکل کالج فاؤنڈیشن، حبیب بینک لمیٹڈ، آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ، اور ہاشو گروپ شامل ہیں۔ جوبلی جنرل، کا ہیڈ آفس کراچی میں قائم ہے،اپنے کسٹمر کی دہلیز پر فوری سروس مہیا کرنے کے وعدے کی تکمیل کے لئے جوبلی جنرل کا پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں ایک جامع اور متحرک برانچ نیٹ ورک موجود ہے۔

جوبلی جنرل پاکستان کی سب سے زیادہ ریٹنگ کی حامل کمپنی ہے۔ جسیپاکستان کی دونوں ریٹنگ ایجنسیوں JCR۔VIS اور PACRA نے + "AA ,,مستحکم آؤٹ لک,, کی ریٹنگ دی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے تفویض کردہ + "AA ,,مستحکم آؤٹ لک,, کی ریٹنگ،کمپنی کی مالیاتی طاقت کی درجہ بندی اظہار کے ساتھ ساتھ اس کے استحکام اور لیکویڈیٹی کا ثبوت ہے۔ یہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ کمپنی اپنی پالیسی ہولڈرز اور معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بہت مضبوط صلاحیت رکھتی ہے۔

جوبلی جنرل پاکستان میں واحد انشورنس کمپنی ہے۔ جسیسب سے پرانی اور سب سے زیادہ مستند انشورینس کی درجہ بندی اور معلومات کی فراہمی کی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی A.M.Bestکی جانب سے مالیاتی مضبوطی پر،، B++(Good) کی ریٹنگ اور ,,BBB,, کی کریڈیٹنگ ریٹنگ دی گئی ہے۔ جو پاکستان کے کسی بھی مالیاتی ادارے کو تفویض کی جانے والی سب سے سے زیادہ ریٹنگ ہے۔ A.M.Best کے مطابق یہ بہترین درجہ بندی جوبلی جنرل کے مضبوط رسک ایڈجسٹیڈ کیپٹلائزیشن(مالیاتی خطرہ کو برداشت کرنے کی صلاحیت)، پاکستان کے اندر مضبوط کاروبار کے پروفائل اور اچھی کارکردگی کے ٹریک ریکارڈ کی عکاسی کرتا ہے. مزید برآں، کمپنی،اپنیکاروبار کے ساتھ منسلک اہم خطرات کا اندازہ کرنے ، مربوط کرنے، اور کم کرنے کے اچھے طریقہ کارپر عمل پیرا ہے۔

گزشتہ دہائی میں جوبلی جنرل کے کاروبار میں اضافہ صنعت کے اوسط شرح اضافہ کے مقابلے میں دگنا ہوا ہے۔ اس کے مارکیٹ شیئر میں 75فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسے اس بات پر بھی فخر ہے کہ اس کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ری انشورنس کمپنیوں ، سوئس ری،سکور ری، لائیڈز، ہنور ری ،ایشیا کیپیٹل ری ، کورین ری، سے دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ کمپنی کو بین الاقومی شہرت یافتہ انشورنس بروکر AON گروپ، ویلز، مارش، Lockton، Howden، UIB اور کریسنٹ گلوبل کی حمایت اور تعاون بھی حاصل ہے۔

دستیاب خدمات کے وسیع میدان عمل کے ساتھ، جوبلی جنرل کے صارفین میں ، دواسازی، کیمیکل، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، سروسز (ہاسپٹل اور ہوٹل)، آئل اینڈ انرجی، مینوفیکچرنگ، FMCG، انجینئرنگ، بینکنگ اور مالیاتی شعبوں میں کام کرنے والی ممتاز قومی اور کثیر القومی کارپوریشن شامل ہیں۔

جوبلی جنرل انڈر رائیٹنگ کے ذریعے جنرل انشورنس کی تمام اقسام فائر( آگ)، میرین، موٹر، انجینئرنگ، ہیلتھ اور جنرل ایکسیڈنٹ سمیت جنرلانشورنس کے تمام منصوبوں میں انشورنس کی سہولت مہیا کرتی ہے۔ جوبلی جنرل نہ صرف وسیع رسک کوریج فراہم کرتا ہے، بلکہ اپنے اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار رسک مینیجرز کے ذریعے متعلقہ رسک مینجمنٹ کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں کنزیومر فنانس فروغ پارہی ہے اور جوبلی جنرل نے اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدید انشورنس حل تیار کیا ہے. آٹو فنانسنگ سے ذاتی قرضوں(پرسنل لون) تک، رہن سے پلاسٹک کارڈز تک، اور ٹریڈ فنانس سے کیپیٹل انوسمنٹ فنانس تک ، جوبلی جنرل کے پاس آپ کی سہولت کے مطابق مصنوعات کی رینج اور تمام مالیاتی اداروں کے لین دین کو محفوظ کرنے کے لئے حل موجود ہے۔ قومی سطح پر انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے لیئے، ہماری انجینئرنگ اینڈ بانڈز ڈیپارٹمنٹ میں بہت سے تجربہ کار انجینئرز شامل ہیں۔ جو اس اہم شعبے کو تکنیکی اور معیاری کی سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ گروپ ہیلتھ انشورنس میں ، اولیت کے حامل ہونے کی حیثیت سے ، جوبلی جنرلاپنی بہت سی پاکستانی کمپنیوں اور کثیر القومی کلائنٹس کی مختلف ضروریات پورا کرنے کے لئے ان کی معیاری سہولت کے مطابق پالیسی تیار کرتی ہے۔ جوبلی جنرل نے حال ہی میں بہتر کوریج اور زیادہ فوائد کے لئے ہیلتھ انشورینس کی پالیسیوں کو مزید بہتر بنایا ہے۔

انشورنس کی صنعت دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے. جوبلی جنرل روایتی خدمات کے بجائے جدت سازی اور جدید مصنوعات کی فراہمی پر فخر کرتا ہے۔ جوبلی جنرل اپنی ڈیجیٹل معلومات کی بنا پر تیز تر عمل اور بہتر کنٹرولز بہتر کسٹمر کے تجربے کو فروغ دینے کے آٹومیشن عمل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے. اس طرح یہ کمپنی پاکستان میں آن لائن پورٹل شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ جو ادائیگی کے اختیارات کے ساتھ مکمل حل کی فراہمی کرتی ہے۔ جوبلی جنرل موٹر انشورنس کے لئے Android اپلیکیشن جاری کرنے والی پہلی کمپنی ہے اور انشورنس کو عوام کے بڑے حلقے تک رسائی دینے کے لئے Android موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید ایپلی کیشنز کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

۔سب سے بڑھ کریہ کہ جوبلی جنرل گاہک کی توقعات کی بجاآوری پر اپنی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہے۔ 

اندراج

کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندراج رکھتی ہے:(www.psx.com.pk) 

اسٹاک کوڈ

شیئر کے لئے کمپنی کا کوڈ(علامت) JGICL ہے

کمپنی کے قانونی مشیر: Surridge & Beecheno                                                  

کمپنی رجسٹریشن نمبر: 000595                                          

رجسٹریشن کی تاریخ: 16۔05۔1953

نیشنل ٹیکس نمبر (NTN) 0711347۔1

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (STRN) 1600980500182  

From Our Blog

International Insurance Conference on Catastrophe Events – A Challenge

The PII held its second International Insurance Conference at Sheraton Hotel, Karachi from 10th-12th April, 2012.

Locate Us

Locate Us

Select your city
Need help? UAN Number 111-654-111
Toll Free 0800-03786
9:00 a.m. to 5:00 p.m. weekdays


111-654-111

Need help? call us for query!