بورڈ آف ڈائریکٹرز

بورڈ آف ڈائریکٹرز

چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز

    • جناب اکبرعلی پسنانی

جناب اکبر علی پسنانی فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (FCA)، فیلو کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ (FCMA) اور MBA کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔ انہیں اکاؤنٹس اور فنانس کے شعبوں کاوسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ کئی مشہور تنظیموں کے بورڈز میں ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔ جناب پسنانی کی آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے ساتھ طویل وابستگی رہ چکی ہے، فی الحال وہ اس تنظیم میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ
    • چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ
    • آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ
    • پاکستان کیبلز لمیٹڈ
    • آغا خان کلچرل سروسز
      پاکستان لمیٹڈ
منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو

    • جناب حسن خان

جناب حسن خان ایک انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے پاس پاکستان کے مالیاتی شعبے میں متنوع طور پر کام کرنے کا اکیس سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ خان صاحب ملک کے پریمیم اداروں جیسے کہHBL، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی اور اٹلس گروپ کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر جوبلی جنرل میں شامل ہونے سے پہلے، وہ ایڈوائزری کے تحت اثاثوں کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ادارہ جاتی سرمایہ کاری ایڈوائزری فرم (NBFC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ انہیں یکم جنوری 2020 کو کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے عہدے پر فائز کیا گیا۔

آپ کی دیگر ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • جوبلی کرغزستان انشورنس
      کمپنی (CJSC)
ڈائریکٹرز

    • جناب جان جوزف میٹکالف

جناب جان جوزف میٹکالف برطانیہ کے چارٹرڈ انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے فیلو ہیں اور انشورنس کمپنیوں کے نظم و نسق میں وسیع بین الاقوامی تجربے کے حامل ایک سینئر انشورنس پروفیشنل ہیں۔ وہ AKFED کے انشورنس کاروبار کے لیے اسٹریٹیجی تیار کرنے کے فرائض انجام دیتے ہیں ، بطور بورڈ ڈائریکٹر آپ افریقہ اور پاکستان کے پانچ ممالک میں پھیلے ہوئے انشورنس سیکٹر میں AKFED کے بورڈ کی تمام سرمایہ کاری کی انتظامی نگرانی کی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

ٓآپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • جوبلی لائف انشورنس کمپنی ،لمیٹڈ
    • جوبلی ہولڈنگز لمیٹڈ کینیا
    • جوبلی ہیلتھ انشورنس کمپنی آ ف کینیا ،لمیٹڈ
    • دی جوبلی ہیلتھ انشورنس کمپنی آف تنزانیہ ،لمیٹڈ
    • Tدی جوبلی انشورنس کمپنی آف ماریشس ،لمیٹڈ
    • دی جوبلی انشورنس کمپنی برونڈی ،لمیٹڈ
    • دی جوبلی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، یوگنڈا
    • جوبلی کرغزستان انشورنس کمپنی (CJSC)
    • جوبلی لائف انشورنس کمپنی، یوگنڈا
    • جوبلی لائف انشورنس کمپنی، برونڈی
    • جوبلی لائف انشورنس کمپنی، تنزانیہ
    • جوبلی لائف انشورنس کمپنی
      آف کینیا، لمیٹڈ

    • جناب امین اے ہاشوانی

جناب امین اے ہاشوانی کا تعلق پاکستان کے ایک معروف کاروباری گھرانے سے ہے۔ انہوں نے متعدد کاروباری اور غیر کاروباری تنظیموں کی سربراہی کی ہے، جن میں پاکستان انڈیا کے سی ای اوز بزنس فورم، ینگ پریزیڈنٹز آرگنائزیشن، دی نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ فار پیپل ود ڈس ایبلٹی اور AIESEC، پاکستان شامل ہیں۔ وہ اپنی خدمات کے لیے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں، جن میں USA سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی شامل ہے۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • حسن علی رائس ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ
    • لینڈ مارک اسپننگ انڈسٹریز لمیٹڈ
    • حسن علی اینڈ کمپنی (کاٹن) (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • کورونیٹ انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • اتحاد سیمنٹ انڈسٹریز لمیٹڈ
    • ہاشوانی کنسٹرکشن کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • بیومونٹ انٹرپرائز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • مارول انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • اسٹونیکس (پرائیویٹ )لمیٹڈ
    • ہولسم فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • زیپ ون سسٹمز ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ
    • مائیکرو گرائنڈ منرلز
    • ٹیک 4 لائف پاکستان

    • جناب ریاض علی توفیق چنائے

جناب ریاض علی توفیق چنائے ایک قابل انڈسٹریل انجینئر ہیں اور ا ٓپ نے انڈسٹریل انجینئرنگ میں کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی،امریکہ سے B.Sc کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہیں صنعتی مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن، آپریشنز، سپلائی چین، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور پروجیکٹس کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ یاکین اسٹیل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ہے اور دی پیٹرنز آف ایکسپو 2020، دی واٹر فاؤنڈیشن میں بطور ٹرسٹی خدمات انجام دیتے ہیں ۔آپ دی سیٹزن فاؤنڈیشن (TCF) کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر کے بورڈ آف گورنرز میں بھی شمولیت رکھتے ہیں۔ ۔ وہ 2017-2021 کے دوران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG) کے چیئرمین اور پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ ممبر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ۔
    • بلھے شاہ پیکیجنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • ہیوی مکینیکل کمپلیکس
    • پیکجز کنورٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • اسٹارچ پیک (پرائیویٹ)
      لمیٹڈ

    • محترمہ نوشین احمد

محترمہ نوشین احمد بیرسٹر ایٹ لاءہیں اور گزشتہ تیس سال سے ایک لاء فرم سے منسلک ہیں ۔ انھیں آئل اینڈ گیس، ایف ایم سی جی، بینکنگ اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں ہاؤس کونسلنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ ICI پاکستان لمیٹڈ اور HBL (پاکستان کے نجی شعبے کے سب سے بڑے بینک) میں کمپنی سیکرٹری اور قانونی مشیر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ آج کل آپ میزان بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں (جو کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے)انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ اور جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ وہ IBA اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس میں ڈائریکٹر سرٹیفیکیشن پروگرام کی تدریس کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IOBM) کی وزٹنگ فیکلٹی میں بھی فرائض سر انجام دیتی ہیں۔

ٓپ لیگل اینڈ گورننس ایڈوائزری میں لیڈ کونسل کی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔ انہیں گورننس، لیگل کمپلائنس ، کانفلیکٹ ریسولوشن، اسٹریٹجک تھنکنگ اور کمیونیکیشنز کے شعبوں میں کمال حاصل ہے۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ
    • ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ
    • لنک (پرائیویٹ) لمیٹڈ

    • جناب ابرار احمد میر

جناب ابرار احمد میر انجینئر ہیں اور الینوائے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، شکاگو، IL، USA سے MBA کی ڈگری حاصل کر چکےہیں۔ آپ ای کامرس، فنٹیک اور انوویٹیو فائنشل پروڈکٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ فی الحال آپ حبیب بینک لمیٹڈ میں چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • HBL مائیکرو فنانس بینک
    • 1Link (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
    • HBL ایسٹ مینجمنٹ کمپنی
      لمیٹڈ


    • جناب محمد اختر باوانی

جناب محمداختر باوانی ایک بزنس گریجویٹ ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ سیکرٹریز آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکرٹریز آف پاکستان کے ساتھی رکن ہیں۔ آپ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے وائس چیئرمین اور ہاشو گروپ کی مختلف کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ہاشو گروپ سے وابستہ ہیں۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • ہوٹل ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • پرل ٹورز اینڈ ٹریولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • سٹی پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • ایلیٹ پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • Baloبلوچستان ویلی ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • قراقرم ہوٹلز اینڈ ریزورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
    • پاکستان سروسز آزاد کشمیر لمیٹڈ
    • زاویر کیمیکلز لمیٹڈ
    • پرل کانٹی نینٹل ایئر
      (پرائیویٹ) لمیٹڈ

    • محترمہ آوا اردشیر کاواسجی

محترمہ آوا اردشیر کاواسجی پاکستانی شپنگ انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت ہیں۔ وہ پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن ‘PSAA’ کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں اور اس سے قبل دس سال کے طویل عرصے تک ا ٓپ PSAA کی منیجنگ کمیٹی کی ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ آپ نے ہائیڈ پارک ہوٹل، لندن، انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل، کراچی سےمینجمنٹ کی تربیت حاصل کی اور ایکول ہوٹلیئر، سوئٹزرلینڈ سے ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ کاواسجی گروپ آف کمپنیز کی پارٹنر بنیں اور یہاں آپ نےانتالیس سال تک خدمات انجام دیں۔ آپ کاواسجی فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی ہیں اور سنڈیکیٹ اینڈ سینیٹ NED یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور SOS ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی بورڈ رکن ہیں۔

آپ کی دیگر کارپوریٹ ڈائریکٹر شپ میں شامل ہیں:

    • کاواسجی اینڈ سنز
    • آربٹر
    • شاہ تاج شوگر ملز لمیٹڈ
    • HBL ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ
    • جنرل شپنگ ایجنسیز
      (پرائیویٹ) لمیٹڈ