CRITICAL ILLNESS Individuals

خطرناک بیماری

خطرناک بیماریوںسے تحفظ کے جوبلی جنرل کے منصوبے کا تعارف

ہم سب اپنے گھر والوں کے لئے خواب دیکھتے ہیں۔ ایسے خواب جن میں ہم اپنے گھر والوں کو زندگی میں سب سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے لئے ایک محفوظ مستقبل کی تعمیر چاہتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ خواب کی زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے چور چور بھی ہوتے ہیں۔ وہ دولت جو ہم اپنے گھر والوں کے لئے سال ہا سال میں جمع کرتے ہیں، چند لمحات میں ختم ہوجاتی ہے۔ آج کے جدید طرز زندگی میںبیماریوں اچانک آگھیر تی ہیں۔ یہ اچانک بیماریاں ہمیں اسپتالوں بلوں کی ادائیگی پر ہماری بچت خرچ کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔کبھی کبھی ان بیماریوں کے سبب صحت یابی کے لئے ہمیں کئی دنوں اور مہینوں تک اسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ جس وقت ہم ہم صحت کی دولت سمیٹ رہے ہوتے ہیں ہماری جمع شدہ پونجی ہمارے پاس سے رخصت ہورہی ہوتی ہے۔ جوبلی جنرل انشورنسکی شدید بیماری سے بچائوکی پالیسی آپ کے طرز زندگی کی حفاظت اور مالی نقصان یا مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ جوبلی جنرل کسی شدید بیماری کی تشخیص پر نقصان کی تلافی کے لئے ایک مشت فائدہ فراہم کرے گا۔ اس تحفظ کے منصوبے میں ایک جانب آپ کے تمام خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے طرز زندگی کی حفاظت میں مدد کے ساتھ ساتھ موثرسرمایہ کاری میں بھی مدد ملے گی۔

ان عمومی بیماریوں میں مندرجہ ذیل بیماریاں شامل ہیں،

  • (اوپن چیسٹ کورونری آرٹری بائی پاس سرجری(امراض دل کی سرجری
  • (گردوں کی خرابی(کڈنی فیلیور
  • کینسر
  • اسٹروک
  • (میجر آرگن ٹرانسپلانٹ(اعضاء کی تبدیلی
  • فالج

مندرجہ بالا بیماریوں کی صورت میں خاندان، صحت، بچوں کی تعلیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تحفظ کی رقم کی بنیاد پر دو منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

  • سلور منصوبہ: تین لاکھ روپے
  • گولڈ منصوبہ : پانچ لاکھ روپے

استشناء اور اہم شرائط

انشورنس کے معاہدے سے پہلے موجود طبی صورتحال سے متعلق کسی بھی علامت کا مطلب ہیکسی بھی بیماری، بیماری یا چو یا ایسی بیماری، بیماری یا چوٹ، جس کی تشخیص ہوئی ہو،یا جس کا علاج کیا گیا ہو، یا زیر علاج رہے ہوں،یا طبی مشورہ یا علاج کی کوشش کی گئی ہو۔ جوبلی جنرل انشورنس پہلے سے موجود طبی حالت کی کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے سے قاصر ہوگی۔اور اس صورت میں کوئی دعوی قبول نہیں کیا جائے گا۔
پالیسی کے پہلے 90 دنوں کے دوران وقوع پذیر ہونے والی کسی اہم بیماری کو کوریج حاصل نہیں ہوگا۔ یہ مدت تجدید ہونے والی پالیسی پر لاگو نہیں ہو گی ۔
پالیسی میں عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 50 سال ہے اور 60 سال عمر تک کی پالیسی کی تجدید کی جا سکتی ہے۔
کلیم کی قبولیت کے لئے ضروری ہے کہ بیمہ دار کی موت اہم بیماری کی تشخیص کی تاریخ سے 30 دن کی مدت کے بعد ہوئی ہو۔
اس پالیسی کے تحت دعوی وصول کرنے والے بیمہ دار کی پالیسی یا پالیسی کی تجدید نہیں کی جائے گ

آ پ کو شدید بیماری کے تحفظ کی ضرورت کیوں ہے؟

اس وقت جب آپ کی صحت کے منصوبہ میں یہ کور شامل نہیں ہو اور طبی علاج کی ادائیگی کے لئے آپ کو نقد ادائیگی کرنی ہو
اس وقت جب آپ روبصحت ہوں اور آپ کو قرض کی ادائیگی کرنی ہو۔
جب آپ کوبچوں کے اسکول / کالج کی فیسوں کی ادائیگی کرنی ہو۔
جب آپ کو بیروں ملک حصول علاج کے لئے سفر کرنا ہو اور اخراجات کے لئے رقم کی ضرورت ہو۔
آپ کے روز مرہ کی زندگی بسر کرنے کے لئے رقم کی ضرورت ہو

بروقت فائدہ

اس منصوبے کے تحت آپ کو یکمشت رقم حاصل ہوجاتی ہے، بشرطیہ پالیسی کے تحت دعوی قابل قبول ہو۔

براہ راست کلیم کی ادائیگی

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کلیم کے تصفیہ کے لئے بھاگ دوڑ کے بجائے اپنے چاہنے والوں کے علاج پر توجہ مرکوز رکھیں ۔ لہذا، تمام کلیمز کی تکمیل کا عمل ہماری اپنی کسٹمرز سروس کے تحت ہوتا ہے

منصوبے کی 60 سال کی عمر تک تجدید کی یقین دہانی

ہم آپ کو اس امر کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ 60 سال عمر تک اس منصوبہ کی تجدید ہوسکے گی۔ ایک بار ہمارے بیمہ داروں میں شامل ہوجایئے،آپ اس وقت تک ہمارے گاہکوں میں شامل رہیں گے، جب تک پالیسی پر کلیم اور اس کی ادائیگی نہ ہوجائے