طبی بے ضابطگیاں
خلاصہ
طب کے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران مختلف وجوہات اور مبینہ بے ضابطگیوں کی بنیاد پر مختلف قانونی مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس میں بعض مقدمات میں دعوی داروں کی جانب سے بھاری جرمانوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ وار افراد انفرادی یا ہسپتال، کلینک اور دیگر طبی سروس سینٹرز کے گروپ کی حیثیت میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے انشورنس میں مدد لیتے ہیں۔